اسلام آباد

آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے جس میں انہیں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ان کا استقبال کیا جب کہ جنرل باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول رکھے۔ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ملاقات بھی ہوئی جس میں آرمی چیف کو اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس آئی نے بریفنگ میں بتایا کہ آئی ایس آئی دہشت گردی سےنمٹنے کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے جب کہ قومی سلامتی کے معاملات میں بھی ایجنسی کا کردار انتہائی اہم ہے۔ پاک فوج کے سربراہ نے آئی ایس آئی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملکی سلامتی میں انٹیلی جنس ایجنسی کے کردار اور جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close