اسلام آباد

میجر جنرل آصف غفور ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر

راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کی جگہ سوات میں ڈویژن کمانڈر میجر جنرل آصف غفور کو ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کی جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آرمز تقرری کے بعد اب میجر جنرل میجر جنرل آصف غفور کو پاک فوج کا نیا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور اس وقت سوات میں ڈویژن کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ میجر جنرل عبداللہ ڈوگر کمانڈنٹ پی ایم اے، میجر جنرل سید عدنان لاہور میں جی او سی، میجر جنرل فدا ملک ڈی جی لاجسٹکس، میجر جنرل ظفر اللہ خان جی او سی پنوں عاقل، میجر جنرل نادر خان ڈی جی پی ایس اینڈ پی ایم اور میجر جنرل ظفر اقبال کو جی او سی گوجرانوالہ آرمر ڈویژن مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر معمول کے مطابق تبادلے اور تقرریاں کی جارہی ہیں جس کے تحت ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی سندھ رینجرز اور آئی جی ایف سی بلوچستان تبدیل ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close