اسلام آباد

آرمی چیف نے 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، دہشت گرد پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اورشہریوں پرحملوں میں ملوث تھے۔ سزا پانے والے 13 دہشت گرد پریڈ لین راولپنڈی، میریٹ ہوٹل اسلام آباد سمیت باچاخان یونیورسٹی چارسدہ پرحملے میں بھی ملوث تھے، تمام 13 دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں لطیف اللہ محسود، عرافات، واحد علی، اکبر علی، محمد ریاض اورنور اللہ، عبدالرحمان، میاں سید رحیم، نورمحمد، شیرعلی، قاسم شاہ، وقار فیصل اورمحمد عثمان بھی شامل ہیں۔ سزا پانے والے دہشت گرد 325 افراد کے قتل اور366 کوزخمی کرنے میں ملوث تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close