اسلام آباد

بلاول کے اخلاق سے گرے بیان نے آکسفورڈ کی تعلیم کو شرمندہ کردیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اخلاق سے گرے آج کے بیان نے آکسفورڈ کی تعلیم کو شرمندہ کردیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری جب اخلاق سے گری ہوئی بات کریں گے تو لوگ انہیں بچہ سمجھ کر نظرانداز کرنا شروع کردیں گے، بلاول کے سیاسی استاد شاید ان کی بھلائی نہیں چاہتے جب کہ اخلاق سے گرے ہوئے آج کے ان کے بیان نے آکسفورڈ کی تعلیم کو شرمندہ کردیا ہے اس لئے انہیں چاہیئے کہ سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کریں۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک میں کسی جماعت پر جلسے کرنے پر پابندی نہیں جب کہ اپنے دور حکومت میں جلسہ نہ کرنے سے خوفزدہ پیپلزپارٹی آج کھلے عام جلسے کر رہی ہے اور یہی مسلم لیگ (ن) کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز میں وزیراعظم نواز شریف کا نام نہیں البتہ بلاول بھٹو زرداری کو معلوم ہونا چاہیئے کہ پاناما لیکس میں بھٹو خاندان کا ذکر ضرور ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close