اسلام آباد

مصر: بحیرہ احمر میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے بحیرہ احمر بندرگاہ میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پاکستانیوں کوان کے پاسپورٹ بھی واپس مل گئے ہیں۔

بحیرہ احمر کی بندرگاہ میں پانچ ماہ سے پھنسے پاکستانیوں کی آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچائی توان کی واپسی کے راستے کھل گئے۔

دفتر خارجہ کاکہنا ہےبحیرہ احمر بندرگاہ ،میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئےہیں۔ پاکستانی سفارتخانہ جہاز کے کپتان سےرابطے میں ہے۔ انہوں نےبتایاکہ سفارتخانے کےافسر نے جہازکا بھی دورہ کیا ہےاور عملے سےملاقات کی ہے۔ قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانہ عملے کو قونصلر اور لاجسٹک امداد فراہم کر رہا ہے۔ ترجمان کےمطابق پاکستانیوں کی وطن واپسی کاحتمی فیصلہ جہاز کے عملے اور کپتان نے کرنا ہے۔

مصر کی سوئز نہر میں پھنساکارگو بحری جہاز کا 17 رکنی عملہ پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے۔ احتجاج کیا تو مصری نیوی نے ان کے پاسپورٹ بھی ضبط کر لئےتھے۔ کھلے سمندر میں موجود عملے کے پاس اب کھانے پینے کے اشیاء بھی ختم ہو گئی ہیں۔ ان پاکستانیوں کےاہلخانہ نےمطالبہ کیا تھا کہ حکومت ان کے پیاروں کی بحفاظت واپسی اور واجبات کی ادائیگی کے لئے کردار ادا کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close