اسلام آباد

پاکستان میں طاقتور لوگوں کو انصاف کا نظام نہیں پکڑسکتا، عمران

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نے اسمبلی میں جھوٹ بولا، پاکستان میں طاقتور لوگوں کو انصاف کا نظام نہیں پکڑسکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ دو چیزیں واضح ہوچکی ہیں نوازشریف نے اسمبلی میں جھوٹ بولا، قطری شہزادے سے متعلق عدالت میں بھی جھوٹ بولا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ سچ تویہ ہے کہ دونوں جھوٹے ہیں،پاکستان میں طاقتورلوگوں کوانصاف کا نظام نہیں پکڑسکتا،نیب کےچیئرمین کوفوری استعفیٰ دینا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسحاق ڈار نے مجسٹریٹ کےسامنے تحریری جواب دیاتھا،اسحاق ڈارنےشریف خاندان کیلئےمنی لانڈرنگ کااعتراف کیا،سپریم کورٹ سےفوری بینچ بنانےکی درخواست کرتےہیں۔

کپتان کا کہنا تھا کہ کل جلسے میں لوگوں نے کہا کہ وزیراعظم کوسزانہیں ہوگی،پاناماکا کیس ملک کی تاریخ کیلئےاہم کیس ہے،چوہدری نثارکےبیان کاخیرمقدم کرتے ہیں۔

خواجہ آصف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے، ایک وزیردفاع ایسی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرسکتا ہے؟ خواجہ آصف کے بیان نے ملک کوعالمی سطح پرنقصان پہنچایا، نااہل لوگ اقتدارمیں آجائیں تو ایسے ہی بیانات سامنےآتےہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف کےبیان سےپاکستان کاعالمی امیج خراب ہوا،دنیا پہلےہی ہمیں غیرذمہ دارملک کہتی ہے،خواجہ آصف بیان دینےسےقبل تصدیق ہی کرلیتے،اسمبلی میں گڈے بن کر بیٹھ جائیں تو نقصان عوام کا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close