اسلام آباد

پاناما کیس میں نوازشریف ہمارے دیئے گئے ثبوتوں سے بچ نہیں سکتے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں جو ثبوت ہم نے دے دیے ہیں وہ کافی ہیں اور اس میں نوازشریف نکل نہیں سکیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس سے وزیراعظم کی ساکھ پرسوالیہ نشان اٹھ گیا ہے، وزیراعظم کا جھوٹ بولنا چھوٹی بات نہیں، وزیراعظم یا صدر جھوٹ بولتا ہوا پکڑا جائے تو اسے استعفا دینا پڑتا ہے۔ ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے، ہم قرض کی قسط ادا کرنے کے لئے قرض لے رہے ہیں، قرضے لے کر ملک نہیں چلایا جاسکتا، ملک تب چلے گا جب آمدنی بڑھائیں گے، وزیراعظم قوم کے پیسوں کا رکھوالا ہوتاہے، ملک کا وزیراعظم کرپٹ ہو تو ٹیکس کیسے اکٹھا ہوسکتا ہے، دنیا بھر کی ریاستیں ٹیکسوں سے ملنے والی رقم سے امور چلاتی ہیں۔ جب تک طاقتور ڈاکو کا احتساب نہیں ہوگا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے، سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر صادق اور امین کے قانون پر سختی سے عمل کیا تو پوری پارلیمنٹ ہی چلی جائے گی، اگرعمران خان بھی پارلیمنٹ کے لیے فٹ نہیں ہوتا تواس کو بھی جانا چاہیے، کرپٹ پارلیمنٹ کے چلے جانے سے ملک بچ جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ اگر میں شوکت خانم کا پیسا استعمال کررہا ہوتا تو اب تک اسپتال بند ہوچکا ہوتا۔ التوفیق کیس میں شریف خاندان نے لندن میں اپنے چار فلیٹس گروی رکھے، خواجہ آصف کہتے ہیں کہ لوگ پاناما کو بھول جائیں گے، پاکستانی پاناما کو کیوں بھول جائیں گے، جو ثبوت ہم نے دے دیے ہیں وہ کافی ہیں، اس میں نوازشریف نکل نہیں سکیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close