اسلام آباد

راحیل شریف نے مسلم فوجی اتحاد کے سربراہ سے متعلق آگاہ نہیں کیا، وزیردفاع

 وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے جنرل(ر) راحیل شریف 39 مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ سے متعلق وزارت دفاع یا جی ایچ کیو کو آگاہ نہیں کیا۔

چیئرمین رضا ربانی کی سربراہی میں سینیٹ کے اجلاس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی سعودی عرب کی سربراہی میں 39 ممالک کے فوجی اتحاد کی قیادت کرنے کے معاملے میں پالیسی بیان دیتے ہوئے بتایا کہ راحیل شریف کو سعودی عرب کے شاہی خاندان کی جانب سے عمرے کی دعوت دی گئی  اورانہوں نے عمرہ پر جانے کی اطلاع دی تھی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنرل(ر)راحیل شریف عمرے کی ادائیگی کے وطن واپس آچکے ہیں اورابھی تک انہوں نے مسلم فوجی اتحاد کے سربراہ سے متعلق  جی ایچ کیو یا وزارت دفاع کو کوئی درخواست نہیں دی اور نا ہی راحیل شریف کی جانب سے اس قسم کی پیشکش کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
خواجہ آصف نے سینیٹ کو بتایا کہ عسکری اداروں کے افسران ریٹائرمنٹ کے بعد کسی بھی قسم کی ملازمت کے لیے وزارت دفاع سے لازمی کلئیرنس لینے کے پابند ہوتے ہیں، عام طور پر ریٹائرڈ افسران ملک کےاندرہی نوکری چاہتے ہیں لیکن اب غیر ملکی ملازمت لینے سے متعلق بھی قواعد میں ترمیم کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close