اسلام آباد

حویلیاں حادثے کے شکار طیارے نے لینڈنگ کی کوشش ہی نہیں کی، سیکرٹری سی اے اے

اسلام آباد: سیکرٹری سول ایوی ایشن نے انکشاف کیا ہے کہ حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا انجن ٹھیک تھا لیکن اس نے لینڈنگ کی کوشش نہیں کی جب کہ حادثے سے ایک ہفتے قبل وزیراعظم بھی اسی طیارے سے گوادر گئے تھے۔

سیکرٹری سول ایوی ایشن عرفان الہی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے حادثے سے متعلق بتایا کہ حویلیاں حادثے کے شکار طیارے کے بلیک باکس کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے جس کے مطابق چترال سے ٹیک آف کرتے وقت طیارے کے دونوں انجن 100 فیصد ٹھیک تھے تاہم 4 بجکر 12 منٹ پر پائلٹ نے پہلی کال کی جس کے بعد 4 بجکر 17 منٹ پر پائلٹ نے آخری کال کی۔ سیکرٹری سول ایوی ایشن کے مطابق پہلی کال میں پائلٹ کی آواز بالکل پرسکون تھی لیکن  4 بجکر 17 منٹ پر طیارہ  جنوب کی بجائے مشرق کی طرف مڑگیا۔

سیکرٹری سول ایوی ایشن نے بتایا کہ بلیک باکس کے مطابق جہاز نے لینڈنگ کی کوئی کوشش ہی نہیں کی تھی تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ایک انجن ٹھیک ہونے کے باوجود جہاز حادثے کا شکار کیسے ہوا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حویلیاں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں وزیراعظم نوازشریف حادثے سے ایک ہفتے قبل اسلام آباد سے گوادر گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close