اسلام آباد

ایرانی صدر پاکستان پہنچ گئے،21توپوں کی سلامی کے ساتھ استقبال کیا گیا

اسلام آباد: ایران کے صدر مملکت حسن روحانی ای سی او اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے ہیں،ایئرپورٹ آمد پر انہیں 21توپوں کی سلامی کے ساتھ ساتھ گارڈ آف اونر بھی پیش کیا گیا۔

   وزیرسرحدی امورعبدالقادر بلوچ نے ایران کے صدر کاپاکستان آمدپر پر تباک استقبال کیا،اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ ای سی او سربراہ اجلاس کل اسلام میں ہوگاجس میں 10 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ اس اجلاس میں ایران، ترکی ، تاجکستان، ترکمانستان اور آذربائیجان کے صدور بھی شرکت کریں گے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close