خیبر پختونخواہ

افغان سفیر نے افغانستان میں قیام امن کیلئے مولانا سمیع الحق سے مدد مانگ لی

اکوڑہ خٹک: افغان سفیر نے افغانستان میں قیام امن کیلئے جمعیت علماء اسلامی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے مدد مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، افغانستان کے سفیر ڈاکٹر عمر ذخیلوال نے جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولاناسمیع الحق سے اکوڑا خٹک میں ان ی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور افغانستان سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغان سفیر عمر زاخیل وال کے ہمراہ نائب سفیر زردشت شمس بھی موجود تھے۔ ترجمان جے یو آئی (س) کے مطابق، ملاقات میں افغانستان کی تازہ بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، افغان سفیر نے مولانا سمیع الحق کو فوری موثر کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و امان کی بحالی وقت کا تقاضا ہے، مغربی طاقتیں اپنے مقصد کے لئے مسئلہ حل کرنے نہیں دیتیں۔

مولانا سمیع الحق کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کے حکمران دشمن کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں، عالم اسلام اور خصوصاً پاکستان کو متفق ہوکر افغانستان کی جنگ آزادی کو انجام تک پہنچانا چاہیے، روس اور امریکہ کے خلاف دی گئی لاکھوں قربانیاں ضائع ہونے سے بچائی جائیں۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ہم امن قائم کرنے کے لئے ہر دروازے پر جانے اور مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close