خیبر پختونخواہ

پیر صابر شاہ کی ایک اور غلطی 23مارچ کو قائد اعظم کا یوم ولادت قرار دیدیا

اسلام آباد :مسلم لیگ (ن) کے پی کے کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پیر صابر شاہ نے 23 مارچ کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت قرار دیدیا۔ یہ بات انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ پیر صابر شاہ نے کہا کہ 23 مارچ بہت بڑا دن ہے جو قائد اعظم کی یوم پیدائش کا دن ہے، ہمیں اس دن کی مناسبت سے قائد کے فرمان کے مطابق عمل کرنا ہوگا۔ اسی دن کی اہمیت کے مطابق پوری قوم یک جان ہوکر قائد کے نظریات اور فرمودات پر عمل کرے۔ یاد رہے کہ انہوں نے عمران خان کے دھرنے کے بعد کے پی کے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران گو نواز گو نعرہ بھی غلطی میں لگا دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close