خیبر پختونخواہ

گلبہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سسر اور بہو جاں بحق،بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج

پشاور: پشاور کے علاقہ گلبہار نمر دومیں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹرسائیکل پر سوار سسر اور بہو جاں بحق ہوگئے جبکہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا ، خاتون زینب افتخار اپنے سسر ضمیر حسین کے ہمراہ گھر آ رہی تھی کہ گھر کے قریب ایک گاڑی میں سوار تین مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، خاتون کو تین گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ زینب کے سسر کو ایک گولی لگی اور وہ زخمی ہو گیا تاہم وہ بھی ہسپتال میں دوران علان دم توڑ گیا جبکہ موٹر سائیکل پر موجود ایک بچہ خوش قسمتی سے بچ گیا اور اسے کوئی آنچ نہیں آئی پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close