خیبر پختونخواہ

پشاور پولیس کا سرچ آپریشن ،50 افغان مہاجرین سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب 225مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد

پشاور : پشاور پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران50 افغان مہاجرین اور سنگین مقدمات میں مطلوب12اشتہاری ملزموں سمیت 225 مشتبہ افراد و منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیاجن کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ و کارتوس،منشیات اور 250 شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں ،دوسری طرف تحفظ مکانات آرڈیننس اور سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر 200 سو افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور پولیس نے سراغ رساں اور بارود کی نشاندہی کرنے والے کتوں ،خواتین پولیس اہلکاروں اور بی ڈی یو کے ہمراہ کینٹ ،رورل اور سٹی سرکل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں دوران غیر قانونی طور پر مقیم 50 افغان مہاجرین ، سنگین مقدمات میں مطلوب 12 اشتہاری ملزم اور 173 جرائم پیشہ ، مشتبہ افراد و منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا،ملزمان کے قبضے سے 39 پستول ،چار کلاشنکوف ، سات رائفل، دو بندوق،ایک کالاکوف، 1286 کارتوس،19 کلو گرام چرس،چھ سو گرام ہیروئن اور 250 بوتل شراب برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close