خیبر پختونخواہ

پشاور کے علاقے تہکال بالا میں دستی بم حملہ، 7 افراد زخمی

پشاور: تہکال بالا کے علاقے بر ہجرہ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت  7 افراد زخمی ہوگئے۔

 پشاور میں تہکال بالا کے علاقے بر ہجرہ میں  موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم پھینکنے والے ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے جو کہ مقامی افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوا تاہم واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close