خیبر پختونخواہ

خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار طلبہ کو سکول کے اندر ڈومیسائل کا اجراء

پشاور: چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر طلبہ کو سکولوں کے اندر ڈومیسائل کے اجراء کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار طلبہ کو سکولوں کے اندر ڈومسائل کے اجراء کا سلسلہ ملاکنڈ ڈویژن سے شروع ہوا ہے جس کے دوران اب تک ضلع ملاکنڈ کے سرکاری ہائی سکولز میں دسویں جماعت کے تقریباً 7 ہزار 600 طلباء و طالبات میں ڈومیسائل کے فارمز تقسیم کردیئے گئے ہیں۔ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ کو ملاکنڈ ماڈل کے تحت ان کے سکولوں میں ہی ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کی طرف سے پی ایم آر یو کو موصول ایک مراسلے میں انہوں نے کہا ہے کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار طلباء کو ان کو سکول ہی میں ڈومیسائل فراہم کردیئے گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے ضلع ملاکنڈ کے ہر گرلز و ہائی سکول کے جماعت دہم کے 7 ہزار 600 طلباء میں ڈومیسائل فارم تقسیم کئے گئے ہیں۔ پی ایم آر یو کے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ و دیگر انتظامیہ کے اہلکاروں نے 4 ہزار طلباء کو ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ ان کے سکول ہی میں فراہم کردیئے اور جن طلباء کو ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ نہیں ملے ان کو کچھ دنوں میں ان کے ڈومیسائل سکول میں بھیج دیئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے کہا ہے کہ ڈومیسائل پر اٹھنے والے تمام اخراجات ضلعی حکومت خود برداشت کر رہی ہے، جن سکولوں میں فارم پُر کئے گئے ہیں وہ ڈی ای اوز کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کے دفتر میں جمع کئے گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دستخط کرنے کے بعد سکولوں کو واپس بھجوا دیئے ہیں۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی ہے کہ ڈومیسائل فراہمی کے دائرہ کار کو پرائیوٹ سکولوں تک بڑھا دیا جائے تاکہ سرکاری سکولوں کے طلباء کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ سکولز کے طلباء بھی اس سہولت سے مستفید ہوں۔ انہوں نے اس بات کی بھی ہدایت کی ہے کہ پرنسپلز کو اس بات کی آزادی دی گئی ہے کہ وہ جن طلباء کی شناخت نہیں کرسکتے تو ان کے کیسز کو ویلج ناظم وغیرہ کو بھیج دیں۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ اساتذہ طلباء کے ساتھ فارم پر کرنے میں ان کی مدد کریں اور ان کو فارم پر کرنے کا طریقہ کار سکھائے۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے کہا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے وہاں کے عوام خوش اور وہ حکومت کی اس قسم کے مثبت تبدیلیوں کا خیر مقدم کرتی ہے، جس پر چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے دیگر تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباء کو ملاکنڈ ماڈل کے تحت ان کے سکولوں میں ہی ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close