خیبر پختونخواہ

20روز میں ملک بھر میں دہشت گردی کے درجن سے زائد واقعات میں 80 افراد جاں بحق , 100کے قریب زخمی

اسلام آباد/کراچی/پشاور/کوئٹہ سال 2016 میں دہشت گردی کی نئی لہر نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا‘ سال کے ابتدائی 20روز میں ملک بھر میں دہشت گردی کے درجن سے زائد واقعات میں 80 افراد جاں بحق جبکہ 100کے قریب زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں پاکستان کے حوالے سے دہشت گردوں کے مضبوط ٹھکانوں کو ختم کرنے بارے مثبت تاثر ابھر رہا تھا دہشت گردی کی نئی لہر نے اس کو دھندلا دیا ہے اور نئے سال کے ابتدائی 20 روز میں ملک بھر میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں 80 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ گذشتہ روز باچا خان یونیورسٹی کے چار سدہ کیمپس میں ہونے والے حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ہے جس کے بعد صرف اسی حملے میں 21افراد شہید جبکہ 30 زخمی ہوچکے ہیں ۔ حالیہ دنوں میں ہونے والے خیبر ایجنسی میں کارخانو مارکیٹ کے قریب چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے‘ کوئٹہ میں انسداد پولیو سنٹر کے قریب ہونے والے دھماکے اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں نئے سال کے دوران اسی افراد جاں بحق جبکہ سو کے قریب زخمی ہوچکے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close