خیبر پختونخواہ

کے پی کے :کینسر کے ہزاروں مریض حکومتی خرچ پر علاج سے مستفید ہوسکیں گے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے کینسر کے مریضوں کے علاج سے متعلق ایک اور اہم فیصلہ کر لیاہے جس سے کینسر کے ہزاروں مریض مفت علاج کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔صوبہ خصوصا صوبائی دارالحکومت پشاور میں کینسر کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر حکام کی جانب سے بلڈ کینسر میں مبتلا افراد کو مختلف علاج کی سہولت فراہم کی گئی تھی اور اب حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ نوارٹز فارما سیوٹیکل کمپنی کے تعاون سے علاج کو مزید وسعت دی جائے ۔حکومت نے اس مقصد کیلئے ایک اعشاریہ 9ارب روپے مختص کیئے تھے۔
 اعلیٰ عہدیدا رنے کہا کہ گزشتہ ہفتے اس سلسلہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا تھا۔اجلاس میں موجود شرکا اس بات پر متفق ہوئے کہ آئندہ تین سالوں تک کینسر کے تمام مریضوں کا علاج مفت کیا جائے گا اور کینر کے غریب مریضوں کیلئے مفت علاج کے پروگرام کا آغاز اگست میں کیا جائے گا۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدیدار نے بتایا کہ مفت علاج کی اس سہولت کو وفاق کے زیرانتظام قبائل تک وسعت دی جائے گی۔ان کے مطابق کے پی کے میں سالانہ سات ہزار افراد کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا حال ہی میں ہم نے خون کے سرطان(کینسر)میں مبتلا 445افراد کو علاج معالجہ کی خدمات فراہم کیں لیکن نئے پروگرام کے تحت تین ہزار چھ سو 15لوگوں کو علاج فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا اس پروگرام کا آغاز 2011میں کیا گیا تھا اور اس سال 810مریضوں کا مفت علاج کیا گیا جس پر 5کروڑ 78لاکھ روپے خرچ ہوئے۔اس حوالے سے نوارٹز فارما سیوٹیکل کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر لیے گئے ہیں۔کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ 10ماہ جبکہ حکومت دو ماہ کیلئے علاج کرتی رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close