صفحہ اول Featured قبائلی علاقے میں فوج نہیں بھیجنی چاہیئے تھی، فوج کا نہیں بھیجنے والے کا قصور ہے، عمران خان

قبائلی علاقے میں فوج نہیں بھیجنی چاہیئے تھی، فوج کا نہیں بھیجنے والے کا قصور ہے، عمران خان

54 second read
0
0
22
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فوج نہ ہوتی تو پاکستان میں بھی دیگر مسلم ممالک کی طرح تباہی مچی ہوتی۔ مردان میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج کل ایک تنظیم پاک فوج کے خلاف بات کر رہی ہے، میں پہلے دن سے امریکا کی جنگ کا مخالف ہوں، قبائلی علاقے میں فوج نہیں بھیجنی چاہیے تھی، لیکن اس میں فوج کا قصور نہیں بلکہ اس کا قصور ہے جس نے فوج قبائلی علاقوں میں بھیجی تھی، فوج نے تو اپنا کام کرنا تھا، یہ پہلے امریکا کی جنگ تھی اب تو اپنی جنگ ہوگئی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جب ہم نے فوج بھیج دی اور امریکا کی جنگ لڑے، اس سے قبائلیوں کا نقصان ہوا، لوگ مارے گئے، لاپتہ ہوگئے، کاروبار گھر تباہ ہوگئے، اس مسئلے کا ایک ہی حل ہے کہ خیبر پختونخوا میں قبائلی علاقے کو ضم کر دیا جائے، پاکستانی فوج کے خلاف باتیں کرنے والے پاکستان سے دشمنی کر رہے ہیں، ہماری فوج ہمیں بچاتی ہے، ساری مسلم دنیا میں آگ لگی ہے، فوج نہ ہو تو باقی مسلم دنیا میں جو تباہی مچی ہے یہاں بھی مچے گی۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف سے چن چن کر ضمیر فروشوں کو نکالیں گے، ہمارے چودہ یا 17 ایم پی ایز نے اپنا ضمیر بیچا، میرا وعدہ ہے کہ ایک ایک کو پارٹی سے نکالیں گے، چاہے الیکشن ہار جائیں لیکن ضمیر فروشوں کو پارٹی میں نہیں رکھیں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کہتا ہے عمران خان یہودیوں کی سازش ہے، فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کی کیا ضرورت ہے، مولانا اقتدار میں ہر پارٹی کے ساتھ مل جاتے ہو، پرویز مشرف، زرداری، نوازشریف فضل الرحمان سب کے ساتھ رہے، کشمیریوں پر ظلم ہو رہا ہے اور مولانا دنیا کی سیر کر رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ملک کے سارے لٹیرے اکٹھے ہوگئے اور اداروں پر حملہ کر رہے ہیں، سپریم کورٹ اور اداروں پر حملے کئے جارہے ہیں، یہ لوگ پاناما جےآئی ٹی ممبران کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، سپریم کورٹ کے جج کے گھر پر گولیاں برسائی گئیں، ججز دھمکیوں سے نہ گھبرائیں، واجد ضیا قوم آپ کے ساتھ ہے، قوم اپنی عدلیہ اور انصاف کیساتھ کھڑی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ دھرنوں سے قوم میں شعور آیا، پہلے جدھر اقتدار ادھر عدلیہ ہوتی تھی لیکن اب ملکی تاریخ میں پہلی عدلیہ نے ملک کے طاقتور وزیراعظم کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا، نواز شریف آپ کو تین سو ارب روپے کرپشن پر کرنے پر نکالا گیا، عوام کا پیسا چوری کرکے باہر لے گئے ہیں، میں نے خیبر پختونخوا حکومت کا ایک روپیہ اپنے اوپر خرچ نہیں کیا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سرکاری گاڑیاں چھنوانے میں سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف

اے سی ایل سی پولیس کے ہاتھوں گرفتارملزم نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دنوں سچل …