خیبر پختونخواہ

لکی مروت میں شاہرائے عام پہ میاں بیوی قتل

لکی مروت میں نامعلوم مسلح ملزمان نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا۔ لکی مروت پولیس کے مطابق بنوں سے تعلق رکھنے والے وکیل ندیم حیات اپنی اہلیہ کے ساتھ تاجہ زئی سے لکی جا رہے تھے جہاں گڑابن پل کے قریب نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول ندیم نے اپنی بھابھی سے نکاح کیا تھا تاہم وجہ قتل تاحال معلوم نہیں کی جا سکی ہے۔ پولیس نے نامعلوم ملزماان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close