خیبر پختونخواہ

پاک فوج نے دو اہم سکیورٹی پوسٹس پولیس کے حوالے کردیں

پاک فوج نے شہر کے دو بڑے سیکورٹی ناکے سول انتظامیہ کے حوالے کردیے۔پشاور میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد فوج نے شہر کی اندرونی سیکورٹی کے لیے قائم کی گئیں دو چیک پوسٹوں کو پولیس کی نگرانی میں دے دیا، گورا قبرستان اور اسمبلی چیک پوسٹوں سے فوجی جوانوں کو واپس بلا کر وہاں پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔دونوں چیک پوسٹوں پر پولیس کے 68 اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، گورا قبرستان چیک پوسٹ پر 2009 سے پاک فوج کے جوان تعینات تھے۔اس ضمن میں ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار دو دن تک نگرانی کے لئے پولیس کے ساتھ موجود ہوں گے جب کہ قیام امن کے بعدمخصوص ناکے بتدریج سول انتظامیہ کے حوالے کئے جائیں گے۔دوسری جانب گورنر ہاوس پشاور کے قریب دیوار کو بھی ختم کر کے راستہ عوام کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close