خیبر پختونخواہ

دھماکے سے 20 منٹ قبل میرے والد نے پیغام بھیجا کہ بیٹا تم نہ آؤ:بیرسٹر ہارون بلور کے صاحبزادے دانیال بلور

پشاور: عام انتخابات کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملے میں شہید ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور کے صاحبزادے دانیال بلور کا کہنا ہے کہ میں راستے میں ہی تھا کہ مجھے دھماکے کی اطلاع ملی، جس کے بعد میں 2 منٹ میں ہسپتال پہنچا، دھماکے سے 20 منٹ قبل انہوں نے پیغام بھیجا کہ بیٹا تم نہ آؤ۔والد کی شہادت کے بعد پارٹی کارکنوں سے خطاب میں دانیال بلور کا کہنا تھا کہ میں انتخابی مہم کے دوران اپنے والد کے ساتھ ہی ہوتا تھا، لیکن اتفاق سے منگل کو گھر پر تھا،وہ مجھے فون کرنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن میرا نمبر مصروف جارہا تھا، پھر دھماکے سے 20 منٹ قبل انہوں نے میرے دوست کے ذریعے مجھے پیغام بھیجا کہ بیٹا تم نہ آؤ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کل اگر یہ مجھ پر بھی حملہ کرتے ہیں تو ہر کارکن ہارون بلور بن کر نکلے گااور میں فخر سے کہتا ہوں کہ یہاں موجود سب ہارون بلور ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں اے این پی کی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں پارٹی رہنما اور پی کے 78 سے اے این پی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close