خیبر پختونخواہ

نگراں حکومتوں کا رویہ جانبدارانہ ہے:بلاول بھٹو زرداری

پشاور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے، سیاسی جماعتوں پر دہشتگرد حملے ہو رہے ہیں، نگراں حکومتوں کا رویہ جانبدارانہ ہے۔جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے، اگر انتخابی مہم میں یکساں مواقع نہیں ملے تو انتخابات متنازع ہوجائیں گے، افسوس کی بات یہ ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا آج تک حل نہیں نکال سکے، اور دہشتگردی و انتہا پسندی کو قابوکرنےکے لیے جو کچھ ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا۔بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ ہماری انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، جب سے الیکشن مہم کے لیے کراچی سے نکلا ہوں مشکلات کا سامنا کیا، سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے مجھے محدود رکھا جارہا ہے اور دوسری جانب ہمارے کارکنان پر وفاداری تبدیل کرنے کے لیے دباو¿ ڈالا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ کٹھ پتلی جماعت میں آجاو، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مشکل حالات کا سامنا ہے اور آگے بھی کرتی رہی گی، اور ان تمام حالات کے باوجود الیکشن میں بھرپور حصہ لےگی اور اپنے خدشات الیکشن کمیشن سمیت ہر جگہ اٹھائیں گے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ پیپلزپارٹی میدان میں کھڑی ہے ہم انتخابات کا کبھی بائیکاٹ نہیں کریں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہم بروقت اور پرامن انتخابات الیکشن کرائے جائیں، عوام پیپلزپارٹی پر اعتماد کرتی ہے اور پوری امید ہے کہ آئندہ حکومت ہماری ہی ہوگی، حکومت بنا کر سب کو ایک پیج پر لاوں گا اداروں کو مضبوط بناو¿ں گا کیوں کہ جب تک ادارے مضبوط اور خودمختار نہیں ہوں گے تو عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close