خیبر پختونخواہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

ڈی آئی خان: تحصیل پروا میں خانی شریف کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا خانی شریف میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل بشیر اور کانسٹیبل عباس شامل ہیں جو اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے.واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جب کہ شہدا کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close