صفحہ اول پاکستان خیبر پختونخواہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ کی پریس کانفرنس کے دوران مردان کا پٹھان مولانافضل الرحمان سے الجھ پڑا

جے یو آئی (ف) کے سربراہ کی پریس کانفرنس کے دوران مردان کا پٹھان مولانافضل الرحمان سے الجھ پڑا

55 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

پشاور  جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کی پریس کانفرنس کے دوران مردان کا پٹھان مولانافضل الرحمان سے الجھ پڑا اور شکوہ کیا کہ آپ ہر حکومت میں ہوتے ہیں،لیکن عوام سے دور ہیں، پارلیمنٹ میں عوامی مسائل نہیں اٹھاتے،مولانا فضل الرحمان کے گارڈزنے شہری کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا،مولانا جواب دےئے بغیر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو پشاور میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کی پریس کانفرنس کے دوران ایک شخص جے یو آئی (ف) کے سربراہ سے الجھ پڑا اور شکوہ کیا کہ آپ ہر حکومت میں ہوتے ہیں،لیکن عوام سے دور ہیں،آپ پارلیمنٹ میں عوام کے مسائل حل نہیں کرتے۔ شہری کے احتجاج پر مولانا نے شہری کو چپ رہنے کا اشارہ کیا اور ان کے گارڈزنے شہری کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ کونہیں پتہ کونسی بات کس جگہ کرنی چاہیے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کےبعد سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بھی باری آگئی

ایبٹ آباد نیب نے انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن میں کرپشن کا نوٹس لے لیا ہے اور نیب نے …