خیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا : ڈاکٹروں نے موبائل فون کی روشنی میں 16آپریشن کر ڈالے

ڈیرہ اسماعیل خان : خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں ٹارچ یا موبائل فون کی روشنی میں آپریشن کرکے ڈاکٹرز دکھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ بھرپور انداز میں ادا کر رہے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے اسپتال میں ڈاکٹروں نے گیارہ بڑے اور پانچ معمولی آپریشن موبائل فون کی روشنی میں کر ڈالے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بجلی بندش کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں بھی ڈاکٹروں کا ٹارچ کی روشنی میں مریضوں کا آپریشن کرنے کا کارنامہ سامنے آیا۔ اسپتال میں بجلی بند تھی جبکہ اسپتال کے جنریٹر نے بھی کام چھوڑ دیا تھا۔ ڈاکٹروں نے اپنے موبائل فون میں موجود ٹارچ روشن کرکے گیارہ بڑے اور پانچ معمولی نوعیت کے آپریشن کرڈالے۔

خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں بجلی کی بندش کا وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے نوٹس لیا۔ صوبائی حکومت کے ترجمان مشتاق غنی کہتے ہیں بجلی بندش اور جنریٹرکی خرابی کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔ بجلی کی بندش کے دوران ٹارچ کی روشنی میں مریضوں کے آپریشن کرنے کا ایسا ہی واقعہ چند روز قبل پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بھی پیش آیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close