خیبر پختونخواہ

لوئردیرمیں جماعت اسلامی کےمقامی رہنما پر حملہ، بھائی اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق

دیر لوئر: رباط کے علاقے میں جماعت اسلامی کے رہنما شاد نواز خان پر قاتلانہ حملے میں ان کے بھائی اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

  لوئردیر کے علاقے رباط میں جماعت اسلامی کے رہنما شاد نواز خان پر نامعلوم شخص نے قاتلانہ حملہ کردیا، حملے میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما شاد نواز خان محفوظ رہے تاہم ان کے بھائی اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے، پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور نے دریائے پنجگوڑہ میں چھلانگ لگا دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر کے حملہ آور کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے تاہم ابتدائی طور پر حملے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close