خیبر پختونخواہ

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ

وانا کے قریب دھماکے میں ایک سکاؤٹ ہلاک، چار زخمی ہوگئے

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے میں جنوبی وزیرستان سکاؤٹس کا ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

نامہ نگار عزیز اللہ خان کے مطابق مقامی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پیر کو وانا کے قریب تحصیل تنئی میں پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گومل زام ڈیم کی جانب جانے والی سڑک پر نصب بم اس وقت پھٹا جب جنوبی وزیرستان سکاؤٹس کے اہلکار وہاں سے گزر رہے تھے۔

ان کے مطابق اس حملے میں ایک سکاؤٹ ہلاک ہو گیا جبکہ چار زخمی ہوئے جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ گذشتہ دو ماہ کے دوران پاکستان کے قبائلی علاقہ جات میں شدت پسندوں کی کارروائیوں میں کسی سکاؤٹ کی ہلاکت کا دوسرا واقعہ ہے۔

جنوری کے آغاز میں لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے کلایہ میں ایک میزائل حملے میں مسجد پر راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک سکاؤٹ ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close