خیبر پختونخواہ

خیبر پختونخوا حکومت نے سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے فورس بنانے کی منظوری دے دی

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے فورس کی منظوری دیدی ہے جس کیلئے ابتدائی طور پر 4200 اہلکاروں مشتمل فورس تشکیل دیدی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سی پیک کی سیکیورٹی کیلیے فورس کی منظوری دے دی ہے ،جس میں پولیس،سیکیورٹی فورسزاورکنٹریکٹ پراہلکار لیے جائیں گے جبکہ سیکیورٹی اہلکار سی پیک کے راستوں اورچینی شہریوں کی حفاظت پرمامور ہوں گے اور یہ فورس صوبے کے سی پیک میں شامل ڈویژن میں تعینات ہو گی جبکہ محکمہ داخلہ و قبائلی امور میں خصوصی سیل کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close