صفحہ اول پاکستان پنجاب سپہ سالار دفاعی کانفرنس میں شرکت کیلئے کابل پہنچ گئے

سپہ سالار دفاعی کانفرنس میں شرکت کیلئے کابل پہنچ گئے

2 min read
0
0
5
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کے لیے کابل پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے جہاں وہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ افغان آرمی چیف اور کمانڈر سینٹ کام سمیت کمانڈر امریکی مشن بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کا دورہ کیا تھا، آرمی چیف نے دورہ کے دوران افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے خاتمے سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلیے اعلیٰ سطح پر بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

ایف سی بلوچستان کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

راولپنڈی: ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں م…