صفحہ اول پاکستان پنجاب نواز شریف کے دفاع میں خواجہ سعد میدان میں آگیا، کپتان کو کھری کھری سنا دی

نواز شریف کے دفاع میں خواجہ سعد میدان میں آگیا، کپتان کو کھری کھری سنا دی

2 min read
0
0
12
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور: عمران خان کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بد زبانی نہیں کرنا چاہتے لیکن عمران خان جھوٹ بولیں گے تومنہ توڑ جواب دیں گے، ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کرکےعمران کس کا کام کر رہے ہیں؟ عمران شعبدہ بازی اور گمراہ کن پروپیگنڈے پر بےشرمی کی حد تک یقین رکھتے ہیں۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جہانگیر ترین کا مال کھایا اور اسے ہی قربانی کا بکرا بنادیا، عمران خان نے خود جوئے اوربال ٹمپرنگ کا اعتراف کیا، وہ ڈیرہ غازی خان جیل میں 5 دن نہیں کاٹ سکے جب کہ نواز شریف نے استقلال سے مشرف دورمیں 17 ماہ جیل کاٹی، نوازشریف نے عالمی طاقتوں کا دباؤ مسترد کرکے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا وہ کسی دھمکی، دباؤ اور مالی پیشکش کو خاطرمیں نہیں لائے

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ٹھیک کہا ہے کہ گیدڑ تحریک نہیں چلاسکتے کیوں کہ نواز شریف شیر کی طرح بہادر اور عمران گیدڑ کی طرح بزدل ہیں، عمران خان کوئی تحریک چلانے کے قابل نہیں، عدلیہ بحالی تحریک میں عمران خطرے کے خوف سے اسلام آباد میں چھپے رہے جب کہ نوازشریف نے سنگین سیکیورٹی الرٹ کے باوجود عدلیہ بحالی تحریک کی قیادت کی، ہم عدلیہ کا بے حد احترام کرتے ہیں لیکن قانون کے منافی فیصلوں پرتنقید ہوگی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

لعنت دینے والوں میں ہمت ہے تو اسمبلیاں توڑ دیں، وزیراعظم

بھکر: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مجھے صوبائی اسمبلیاں توڑنے کی دھمکیاں دی گئی …