پنجاب

پنجاب حکومت اسلامی تعلیمات کے منافی قانون کی منظوری کا سوچ بھی نہیں سکتی: راناثناء اللہ

لاہور :صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اسلام کی تعلیمات کے منافی قانون کی منظوری کا سوچ بھی نہیں سکتی،تحفظ خواتین ایکٹ پر علمائے کرام سے خط لکھ کرسفارشات بھجوانے کی اپیل کی گئی ہے۔

ایوان وزیراعلیٰ میں خواتین ارکان پنجاب اسمبلی کے اجلاس کو وومن پروٹیکشن بل پر بریفنگ دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ناروا سلوک کا نشانہ بننے والی خواتین کو سنگین صورتحال سے نجات دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت وومن پروٹیکشن بل کے ذریعے خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر وومن پروٹیکشن بل کے حوالے سے علمائے کرام کو خط لکھ کر سفارشات اور تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ خط میں علمائے کرام سے کہا گیا ہے کہ آپ کے نزدیک اسلامی تعلیمات سے مطابقت نہ رکھنے والی شقیں نہ صرف بتائی جائیں بلکہ ان کے متبادل سفارشات سے بھی مطلع کیا جائے گا۔ اجلاس میں خواتین ارکان پنجاب اسمبلی کو وومن پروٹیکشن بل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ خواتین ارکان پنجاب اسمبلی نے وومن پروٹیکشن بل پرعوامی شعور و آگاہی کے لئے سیمینار اور واک منعقد کرنے کا فیصلہ کیا اور اپوزیشن خواتین کو بھی وومن پروٹیکشن بل کے بارے میں آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء ذکیہ شاہنواز‘ حمیدہ وحیدالدین‘ دیگر خواتین وزراء اور ارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close