پنجاب

: بلاول بھٹو اسلام آباد سے صادق آباد روانہ،جلسے سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اسلام آباد سے صادق آباد کیلئے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  بزریعہ ہیلی کاپٹر صادق آباد کیلئے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ آج جلسے سے خطاب کریںگے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے جلسے کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں اور اس مقصد کیلئے 1500 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گئے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے سکیورٹی کیلئے 10 خواتین سمیت 70کمانڈورز بھی ڈیوٹی دیں گے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے جلسہ گاہ کی اضافی سکیورٹی کیلئے 500اہلکار فراہم کئے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close