پنجاب

وزیر اعظم نے کمیشن بنا دیا ، جسے تکلیف ہے وہ جوڈیشل کمیشن یا لندن کی عدالتوں میں جائے: عابد شیر علی

ملتان:وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تباہی کرنے والوں کا دماغی علاج ضروری ہے، وزیر اعظم نے پانامالیکس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنا دیا ہے اب جسے تکلیف ہے وہ جوڈیشل کمیشن یا لندن کی عدالتوں میں جائے۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ و زیراعظم نے خود کو اوراہل خانہ کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے، تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی وزیر اعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے دھرنا دیا تھا اس وقت بھی وزیر اعظم نے کمیشن کا اعلان کیا تھا تاہم دھرنے والوں نے راستہ روکنے کی کوشش کی مگر ان کا دھڑن تختہ ہو گیا  ۔ایل این جی کے پاور پلانٹ پر تیزی سے کام جاری ہے،ساہیوال اور پورٹ قاسم کا کول پاور پلانٹ 2017 میں آئیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مارچ 2018تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کریں گےاور لوگوں کو سستی بجلی فراہم کریں گے،ہماری پالیسی ہے کہ میرٹ پر کام کرنا ہے ،آج کئی ارکان کے کنکشن کاٹے ہیں۔ عابد شیر علی نے کہا کہ 3 حکومتوں نے دیامر بھاشا ڈیم کی صرف تختیاں لگائی، داسو ڈیم پر اس سال ستمبر اکتوبر میں کام شروع ہو جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close