پنجاب

شراب نہ پینے پر 2 بھائیوں نے دوست کو آگ لگادی

بورے والا: نواحی علاقے گگو منڈی میں دوبھائیوں نے شراب نہ پینے پر طیش میں آکر رکشہ ڈرائیور دوست کو آگ لگادی ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی شب غریب رکشہ ڈرائیور اپنے 2دوستوں کے ساتھ موجود تھا جو حقیقی بھائی تھے۔ دونوں بھائیوں نے شراب پی اور رکشہ ڈرائیور کو بھی پلانے کی کوشش کی اور اس کے انکار پر طیش میں آگئے اوردونوں بھائیوں نے اپنے ہی دوست کو شراب چھڑک کر آگ لگادی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی نوجوان کو رورل ہیلتھ سنٹر گگو منڈی منتقل کردیا جہاں تشویشناک حالت کے پیش نظر زخمی نوجوان کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے نشے کی حالت میں اپنے دوست کو آگ لگائی ، آگ لگنے سے نوجوان کے جسم کا بیشتر حصہ جھلس گیا ہے ۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close