پنجاب

پولیس کی ناکامی کے بعد چھوٹو گینگ کیخلاف کارروائی کی ذمہ داری پاک فوج نے سنبھال لی

راجن پور: پولیس کی ناکامی کے بعد چھوٹو گینگ کے خلاف کارروائی کے لئے پاک فوج کے دستے کچے کے علاقے میں پہنچ گئے جب کہ فوجی جوانوں کو ایس ایس جی کمانڈوز کی مدد بھی شامل ہے۔

راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف گزشتہ 17 روز سے جاری پولیس کی کارروائی میں ناکامی کے بعد پاک فوج کو مدد کے لئے طلب کرلیا گیا جب کہ اوکاڑہ سے پاک فوج کی بٹالین 6 ہیلی کاپٹروں پر سوار ہوکر راجن پور پہنچ گئی جس میں 100 جوان شامل ہیں اور مزید 500 جوانوں کو آپریشن کے لئے طلب کرلیا گیا ہے۔ چھوٹو گینگ کے خلاف کارروائی کے لئے آپریشن میں فوج کو ایس ایس جی کمانڈوز کی مدد بھی حاصل ہے جب کہ 7 ونگ چولستان رینجرز کے اہلکار بھی راجن پور پہنچ گئے اور پولیس کے جوان بھی بدستور آپریشن کا حصہ رہیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے چھوٹو گینگ کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے لواحقین کے لئے فی کس 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 17 روز سے جاری پولیس کے آپریشن کے دوران 6 اہلکار شہید اور 22 کو یرغمال بنایا جاچکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close