پنجاب

عمران خان نے علیم خان کولاہورجلسے کاچیف آرگنائزرمقررکردیا

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عبدالعلیم خان کو 30اپریل کو لاہور میں ہونے والے جلسے کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے رہنماﺅں کا اجلاس ہوا جس میں پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے کمیشن سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور 30اپریل کو لاہور میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے تمام اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے تجویز کردہ کمیشن کو مسترد کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close