پنجاب

اس سال دو اچھی خبریں ملیں‘ پیپلز پارٹی کا اب اچھا دور شروع ہو گا : بلاول بھٹو

لاہور : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یہ سال پیپلزپارٹی کے لیے اچھا ہے اس سال دو اچھی خبریں ملیں۔ وہ سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ لاہور پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا اب اچھا دور شروع ہو گا۔ بھائی سے ملنے لاہور آیا ہوں۔ اچھی خبر مورال کیلئے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا وہ وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ امریکی اور افغان فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close