پنجاب

تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں تصادم، 5 زخمی, علاقہ میدان جنگ بن گیا

فیصل آباد : منصور آباد میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں کم ازکم پانچ کارکنان زخمی ہوگئے ، اس دوران ہوائی فائرنگ کیساتھ ساتھ بوتلوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیاگیا۔

 پولیس کے مطابق گزشتہ شام منصور آباد کے علاقہ جھمرہ روڈ پر تحریک انصاف کے یو سی چیئرمین لکی شاہ اور مسلم لیگ(ن) کے رؤف جٹ گروپوں میں معمولی تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا جس دوران دونوں اطراف سے درجنوں لٹھ بردار کارکن ایک دوسرے پر پل پڑے اور ڈنڈوں اور بوتلوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ تصادم کے نتیجہ میں دونوں گروپوں سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

  تحریک انصاف مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کے مابین ہونے والے تصادم سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر منصور آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں محمد عباس اور رؤف جٹ بھی شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close