پنجاب

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن، 6 دہشتگرد گرفتار

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مخلتف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں چمن ، سریاب اور پشین کے علاقوں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی جس میں 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ترجمان پاک فوج کے مطابق گرفتار کیے گئے دہشت گرد ڈیرہ مراد جمالی میں پولیو ٹیم اور پولیس پر حملوں میں ملوث ہیں جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ، ڈیٹونیٹرز ، دھماکہ خیزمواد، راکٹس اور بارودی سرنگیں برآمد ہوئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close