پنجاب

نوازشریف اور مریم نواز کی لندن تیاری، کل روانگی

لاہور: مسلم لیگ(ن)کے قائد نوازشریف اوران کی صاحبزادی کل لندن روانہ ہوں گے.ترجمان شریف فیملی کے مطابق کلثوم نواز کئی روز سے لندن کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں جن کی تیمارداری کے لیے نوازشریف اورمریم نواز لندن جارہے ہیں۔دوسری جانب مریم نوازنے ٹوئٹ کے ذریعے عوام سے اپیل کی کہ وہ کلثوم نواز کے لیے دعا کریں جنہیں ایک بار پھر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کلثوم نواز گذشتہ کئی ماہ سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا مقامی اسپتال میں گلے کے کینسر کا علاج جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close