پنجاب

انتخابات ملتوی کرنے میں کوئی حرج نہیں، اعجاز الحق

اگر کسی بھی وجہ سے الیکشن دو ماہ کے لئے ملتوی کرنے پڑے تو کوئی ہرج نہیں، لیکن الیکشن آزادانہ اور منصفانہ ہونے چاہیئے، اداروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے، اداروں اور سیاستدانوں کے درمیان ٹکراؤ کی پالیسی ختم ہونی چاہئے، فوج اور سیاستدانوں کے درمیان ٹکراؤ ہمیشہ سٹریٹیجک پالیسی سے شروع ہوتا ہے، ملکی سلامتی کے تحفظ کے بارے میں پالیسی بیان پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ این آر او پرویز مشرف کا سیاہ ترین اقدام تھا، احتساب کمیشن کا چیئرمین اور الیکشن کمیشن کے چیئرمین کے تقرر میں حکومت اور اپوزیشن کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں کوئی بھی سیاستدان اسٹیبلشمنٹ کی مدد کے بغیر اقتدار میں نہیں آیا۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ایم این اے اور سربراہ مسلم لیگ ضیاء محمد اعجازالحق نے میاں چنوں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ضیا الحق کو جنوبی پنجاب میں منظم کر رہے ہیں، آئندہ الیکشن میں مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف سے منی ٹریل لی جا رہی ہے تو آصف علی زرداری سے بھی اس کی کرپشن کے بارے میں بھی پوچھنا چاہیے کہ بیرون ملک سرے محل اور سوئس بینکوں میں رکھی ہوئی چھ کروڑ ڈالر کی رقم کہاں گئی، ایک وزیراعظم نے اپنے لیڈر کی کرپشن کو تحفظ دینے کے لئے وزارت عظمیٰ قربان کر دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close