پنجاب

پی ٹی آئی کے کارکنوں سے بھری بس کھائی میں جاگری، 10 زخمی

فیصل آباد: پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں شرکت کرنے والی بس کار سے ٹکرا کر کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 10 کارکنان زخمی ہوگئے۔ پاکستان ویوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں پنڈال سجا لیا ہے اور پنجاب بھر سے قافلے مینارِ پاکستان کے سائے تلے جمع ہورہے ہیں، فیصل آباد سے بھی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں فرخ حبیب کی قیادت میں آنے والے قافلے میں شامل بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں فرخ حبیب سمیت 10 کارکنان بری طرح زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق میاں فرخ حبیب کی گاڑی اپنے ہی قافلے میں شامل بس سے ٹکرا گئی اور بس کھائی میں جاگری جب کہ میاں فرخ حبیب اپنے ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے جنہیں موقع پر موجود کارکنان نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close