پنجاب

پیدائشی نابینا بچے کا کامیاب آپریشن ، پہلے ”ماں کو دیکھنے کی خواہش “

شیخ زاید ہسپتال کے آئی وارڈ میں ہیڈ آف دیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین عربی کی قیادت میں سات سالہ پیدائشی نا بینا بچے کا انتہائی پیچیدہ کامیاب آپریشن کیا گیا ، بچے نے پٹی کھولنے کے بعد سب سے پہلے اپنی ” ماں کا چہرہ دیکھنے کی خواہش ظاہرکردی۔“آپریشن کرنے والی ٹیم میں شیخ زاید ہسپتال کے مایہ ناز سرجن ڈاکٹر محمد صدیق ‘ ڈاکٹر سجاد حیدر ‘ ڈاکٹر محمد نبیل خالد ‘ ڈاکٹر محمد لطیف ‘ آپٹومیٹرسٹ ڈاکٹر فیصل رشید و دیگر شامل تھے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شیخ زایدہسپتال کے آئی وارڈ میں ایک سات سالہ بچہ سراج احمد جو پیدائشی نابینا تھا کو لایا گیا۔ماہرڈاکٹرز کی ٹیم نے پروفیسر ڈاکٹرصلاح الدین کی قیادت میں بچے کے آپریشن کا فیصلہ کیا، آپریشن سے قبل معائنہ کے دوران آپٹو میٹریسٹ ڈاکٹر فیصل رشید نے نابینا بچے سے سوال کیا کہ اگر تمہاری آنکھوں کی بینائی لوٹ آئی تو سب سے پہلے کس کو دیکھنا پسند کروگے توبچے نے جواب دیا کہ اماں کوں ڈیکھ ساں(امی کو دیکھوں گا)۔ اس موقع پر ماں کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے ، ڈاکٹروں نے بتایاکہ ایک دوروز میں آنکھوں پر لگی پٹی کھول دی جائے گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close