Featuredپنجاب

اصغرخان عملدرآمد کیس میں نواز شریف کو نوٹس جاری

لاہور: سپریم کورٹ نے اصغر خان عملدرآمد کیس میں نواز شریف اورجاوید ہاشمی سمیت پیسے وصول کرنے والے 21 سیاستدانوں کو نوٹس جاری دیئے۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اصغر خان کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے کابینہ کے فیصلے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیارکیا کہ کابینہ نے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے اورایف آئی اے کو تفتیش جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ پیسے وصول کرنے والوں سے رقم کی واپسی کا کیا طریقہ کاربنایا گیا ہے۔

اٹارنی جنرل کی درخواست پرکابینہ کے اجلاس کی رپورٹ عدالتی عملے کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ چیف جسٹس نے پیسے وصول کرنے والے نوازشریف اورجاوید ہاشمی سمیت 21 سویلین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے کیس سے متعلقہ آرمی افسران سمیت ڈی جی نیب اورایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close