پنجاب

صاف پانی کمپنی کرپشن اسکینڈل؛ شہباز شریف نیب کے روبرو پیش نہیں ہوئے

لاہور: صاف پانی کمپنی کرپشن اسکینڈل کیس میں شہباز شریف نیب کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔

قومی احتساب بیورو لاہور کی جانب سے شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی میں مبینہ کرپشن پر بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا گیا تھا تاہم وہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش نہیں ہوئے اور اپنے نمائندے امیر افضل کے ذریعے عدم پیشی سے متعلق نیب کو آگاہ کر دیا، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے مصروفیات کی بنا پر پیش ہونے سے معذرت کی۔ جس پر نیب نے میاں شہباز شریف کو 25 جون کو دوبارہ طلب کر لیا۔

نیب کے مطابق صاف پانی کمپنی کے تحت لگنے والے 116 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی قیمتوں میں رد و بدل کرکے ملکی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جب کہ شہباز شریف نے بطور چیف ایگزیکٹو ان تمام ٹھیکوں کی منظوری دی جس پر انہیں تمام تر دستاویزات سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں نیب نے 4 افسران کو گرفتار بھی کر رکھا ہے جو جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں جب کہ شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز، داماد عمران علی یوسف اور سابق وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا سمیت مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی ایز بھی نیب طلبی پر پیش ہوکر بیان ریکارڈ کراچکے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close