Featuredپنجاب

برطانوی نژاد صحافی گل بخاری کے اغواء سے متعلق تمام قیاس آرائیاں بےبنیاد ہیں، جنرل آصف غفور

راولپنڈی: پاک فوج نے اپنے خلاف برطانوی نژاد سماجی رکن کے اغواء سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ 52 سالہ گل بخاری آرمی پر تنقید کے حوالے سے مشہور تھیں اور انہیں 5 جون کو لاہور سے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا تھا جبکہ اغواء کی واردات سے ایک روز قبل ہی ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں پاکستان پر تنقید کرنے والوں کے خلاف مانیٹرنگ کا عندیہ دیا گیا تھا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مذکورہ واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور تمام ناقدین کا اشارہ فوج پر تھا۔ بعدازاں گل بخاری کو 6 جون کو چھوڑ دیا گیا۔

دوسری جانب برطانوی ہائی کمیشن نے گل بخاری کے اغواء پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فوج سے اختلاف رائے کو برداشت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے 8 جون کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ گل بخاری کو اغواء کرنے میں فوج کا کوئی دخل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دراصل خود معاملے کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں۔

فوج کے خلاف بڑھتی ہوئی تنقید کے پیش نظر 11 مئی کو کیثر المقاصد امور پر مبنی پریس کانفرنس میں فوج نے غیر محسوس طریقے سے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو خبردار کیا اور کہا تھا کہ ان کے پاس سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ کی مانیٹرنگ کرنے کی صلاحیت ہے۔ دوران پریس کانفرنس میجر جنرل غفور نے متنازع ٹوئیٹر اکاؤنٹس اور ان کے نام بھی دکھائے جسے ایک نامور صحافی آپریٹ کررہا تھا لیکن انہوں نے صحافی سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں۔ 8 مئی کو انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد صحافیوں کو مورد الزم ٹھہرانا مقصود نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close