صفحہ اول پاکستان پنجاب نواز شریف اور مریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے

نواز شریف اور مریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے

57 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور اہل خانہ کے ہمراہ عید منائیں گے.

پاکستان ویوزکے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور اہل خانہ کے ہمراہ عید منائیں گے، اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے سلمان شہباز شریف اور ان کی اہلیہ زینب سلمان بھی کل لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔ سلمان شہباز اپنے اہلخانہ کے ساتھ پی کے 757 سے کل صبح 11 بجے لندن جائیں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا گلے کے کینسر کا علاج جاری ہے، اس سے قبل بھی نواز شریف اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن جاچکے ہیں۔

دوسری جانب نیب نے نواز شریف سمیت ان کے بیٹوں، بیٹی اور داماد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے وزارت داخلہ سے درخواست کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پانچوں افراد کے خلاف جاری ایون فیلڈ ریفرنس کا ٹرائل آخری مرحلے میں ہے، ملزمان فیصلے کے نتائج سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں اس لیے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

16total visits,2visits today

مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

شہباز شریف کی گرفتاری کی صورت میں حکومت کا بغض سامنے آگیا، حمزہ شہباز

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری کی …