Featuredپنجاب

مریم نواز کا دیوانہ اصلی شیر انتخابی مہم میں لے آیا

لاہور:سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم باضابطہ طور پر شروع کردی ہے اور لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور لیگی رہنما مریم نواز کی الیکشن مہم کیلئے لیگی کارکن اصلی شیر میدان میں لے آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے عام انتخابات کا وقت قریب آرہا ہے، الیکشن مہم میں بھی تیزی آتی جارہی ہے، ایسے میں ایک کارکن نے مریم نواز کی الیکشن مہم کے لیے مسلم لیگ (ن) کے انتخابی نشان کا ہی استعمال کیا اور اصلی شیر لے کر حلقے میں پہنچ گیا۔

 

میاں ضیاء کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کو ہونیوالی پولنگ کے دن تک وہ روزانہ این اے 127 کی ہر گلی اور محلے میں شیر لے کر جائیں گے اور اپنی رہنما کی انتخابی مہم چلائیں گے۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 میں تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ کے مدمقابل ہیں جبکہ وہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 173 سے بھی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ مریم نواز ان دنوں لند ن میں موجود ہیں جہاں ان کی والدہ زیرعلاج ہیں ۔

 

اس سے قبل مقامی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مریم نواز نے ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے تاکہ انتخابی مہم چلاسکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close