پنجاب

شہباز شریف باہر نکلے تو بہت برا ہوگا :عمران خان کی وارننگ

لاہور : تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے بہت ڈرامے کئے ہیں ، پیسہ ایمانداری سے خرچ ہوتا تو لاہور کا یہ حال نہ ہوتا، اب اگر شہباز شریف باہر نکلے تو بہت برا ہوگا۔ عمران خان نے بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن 2018 ملک کی تقدیر بدلنے کا موقع ہے، پنجاب میں ساری ترقی اشتہاروں میں ہے، شریف برادران نے عوام کے ٹیکس کا سارا پیسہ لوٹ لیا۔ انہوں نے کہا لاہور کو ہر سال ساڑھے 300 ارب کا بجٹ ملتا ہے، پیرس میں بارش ہوتی ہے تو سڑکیں ڈوبتی نہیں ہیں۔عمران خان کی گاڑی ڈیوس روڈ پر ٹریفک جام میں بھی پھنسی، ان کا مزید کہنا تھا شریف برادران نے قرض لے کر اورنج ٹرین اور میٹرو بنائی، لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے سنے تھے، شہباز شریف کہتے ہیں کراچی اور پشاور کو لاہور بنا دوں گا، 635 ارب روپے بجٹ کا آدھا لاہور پر خرچ ہوتا ہے، مگر عوام کے ٹیکس کا پیسہ رائیونڈ پر لگایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے پائیدار نہیں ہوتے بلکہ ایسے ڈراموں کا وقت محدود ہوتا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close